پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاجینز فورم کے زیرِاہتمام منعقدہ "سورہ یوسف" کی تعارفی تقریب سے خطاب

مورخہ: 14 جون 2026ء

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاجینز فورم کے زیرِ اہتمام منعقدہ اپنی تصنیف "سورہ یوسف" کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں ایک "یوسف" ضرور ہوتا ہے مگر تعلیم و تربیت کے لیے "یعقوب" جیسی شفقت، حکمت و بصیرت درکار ہوتی ہے۔ سیدنا یوسف علیہ السلام کی زندگی کا ہر مرحلہ قیادت اور کردار سازی کا درس دیتا ہے۔ چاہے کنویں کی تاریکی ہو، مصر کے بازار ہوں، قید خانہ ہو یا ایوانِ اقتدار، ہر حال میں آپؑ صبر و شکر، استقامت اور اخلاق کا پیکر بنے رہے۔ یہی اوصاف ایک کامیاب اور بااصول لیڈر کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ نہیں جو خود کو لیڈر سمجھے بلکہ حقیقی لیڈر وہ ہے جو ہزاروں اور لاکھوں نئے لیڈر پیدا کرے اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنی ذات کو وقف کر دے۔ لیڈر وہ ہوتا ہے جو مشکل ترین حالات میں بھی مستقبل کی منصوبہ بندی جاری رکھے اور محدود وسائل میں بھی قوم کی اصلاح اور خدمت کا راستہ تلاش کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا یوسف علیہ السلام نے قید خانے میں رہتے ہوئے بھی سماجی اصلاحات اور مستقبل کی قیادت سازی کا عمل جاری رکھا۔ آپؑ نے معاشی، انتظامی اور سماجی نظام کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کی۔ آپؑ نے ٹیکس اصلاحات، ڈیٹا مینجمنٹ، ذخیرہ اندوزی کے نظام، زرعی ترقی، آبی ذخائر، ویئر ہاؤسز، لاجسٹک مینجمنٹ اور فنانشل پلاننگ جیسے عملی اصول متعارف کروائے، جو آج کے دور میں بھی قابلِ تقلید ہیں۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ قیادت کا اصل حسن اختیار اور طاقت کے باوجود عاجزی، معافی، انصاف اور خدمتِ خلق میں پوشیدہ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے اپنی پوری زندگی علم و امن، اعتدال، تربیت اور قیادت سازی کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی اور لاکھوں افراد کو علم و کردار کی روشنی عطا کی۔

انہوں نے اختتام پر کہا کہ ایک حقیقی قائد وہ ہوتا ہے جو اپنی ذات تک محدود نہ رہے بلکہ ادارے، نظام اور ایسی نسل تیار کرے جو آنے والے وقتوں میں بھی انسانیت کی رہنمائی کرتی رہے۔ حقیقی قیادت قربانی، صبر، استقامت، بصیرت اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے جنم لیتی ہے۔ سیدنا یوسف علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ قیادت سازی، مینجمنٹ، صبر، حکمت اور سماجی اصلاحات کا مکمل ماڈل پیش کرتی ہے۔

تقریب سے صدر منہاجینز علامہ شاہد لطیف نے استقبالیہ گفتگو کی جبکہ اس موقع پر علامہ عین الحق بغدادی، احمد بلال، ڈاکٹر نعیم احمد مشتاق، پروفیسر رفیق احمد سیال، سرپرست تحریک منہاج القرآن خیبرپختونخوا صاحبزادہ پیر سعید حسین القادری نے بھی اظہار خیال کیا۔

تعارفی تقریب میں الحاج عبدالغفور قادری، شیخ احمد مصطفی العربی القادری، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، راجہ زاہد محمود قادری، ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، چوہدری محمد عرفان یوسف، کرنل ر خالد جاوید، ونگ کمانڈر ر محمد غفار خان، سردار شاکر خان مزاری، مظہر محمود علوی، علامہ اشفاق علی چشتی، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، عائشہ مبشر، درۃ الزہرہ، منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمہ داران، علمائے کرام، مشائخ عظام، قائدین تحریکِ منہاج القرآن، منہاجینز فورم کے ذمہ داران، منہاج یونیورسٹی لاہور کے فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

"سورہ یوسف" کی تعارفی تقریب: صدر منہاجینز علامہ شاہد لطیف کا اظہارِ خیال:

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

قیادت انسان کو اللہ سے جوڑنے اور سیرتِ طیبہ کا پیغام آگے نسلوں تک منتقل کرنے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انبیاء کرام علیہم السلام کی بعثت کا پیغام صرف شریعت کی تبلیغ نہیں بلکہ اس پیغام کو اگلی نسل تک منتقل کرنا بھی ایک بڑی ذمہ داری ہے، اور آج کی قیادت اسی “بعثتِ ثانیہ” کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔

علامہ شاہد لطیف نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے اس مشن کے لیے اپنی تین نسلوں کو تیار کیا، جو اس تحریک کی بڑی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کے ساتھ دو طرح کے رشتے ہوتے ہیں، ایک انتظامی اور عقلی جبکہ دوسرا روحانی، اخلاقی اور علمی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی قیادت وہ ہوتی ہے جو حالات کو سمجھ کر رہنمائی کرے، جبکہ بعض افراد میں صلاحیت تو ہوتی ہے مگر وہ حقیقی قیادت کا کردار ادا نہیں کر پاتے۔ اصل قیادت وہ ہے جو لوگوں کو جوڑتی اور انہیں مقصدِ حیات سے وابستہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قیادت کے ساتھ ادب، محبت اور فاصلہ رکھتے ہوئے اسے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے، کیونکہ قربت بعض اوقات ادراک کو متاثر کرتی ہے۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی قیادت کو صحیح معنوں میں سمجھنے اور اس کے مشن سے جڑے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

"سورہ یوسف" کی تعارفی تقریب: ڈاکٹر نعیم احمد مشتاق کا اظہارِ خیال:

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

یہ کتاب سورۃ یوسف کو قیادت، حکمرانی اور انتظامی اصولوں کے جدید تناظر میں پیش کرتی ہے اور اسلامی تعلیمات کو موٹیویشنل اور مینجمنٹ اسٹڈیز کے ساتھ مربوط انداز میں سمجھنے کی کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کتاب کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں قرآنی علم کو محض روایتی تفسیر تک محدود رکھنے کے بجائے اسے عملی زندگی، قیادت اور ادارہ جاتی نظم و نسق کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ طرزِ فکر اسلامی اور جدید علمی مباحث کے درمیان ایک متوازن ربط پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں ایک طرف موٹیویشنل لٹریچر موجود ہے اور دوسری طرف مذہبی نصوص کی روایتی تشریحات، جبکہ اس کتاب میں دونوں پہلوؤں کو مربوط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کتاب میں سورۃ یوسف کے اسباق کو صرف تاریخی یا اعتقادی زاویے تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ اسے قیادت، نفسیات، زندگی کے چیلنجز اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کے تناظر میں بھی سمجھایا گیا ہے۔ یہ کتاب قارئین کو قرآنی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے، مشکلات کے حل اور شخصیت سازی میں مدد فراہم کرتی ہے۔

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

"سورہ یوسف" کی تعارفی تقریب: سابق ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، پروفیسر رفیق احمد سیال کا اظہارِ خیال:

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

یہ ایک علمی و فکری کتاب ہے جو سورۃ یوسف کے موضوع کو قیادت، حکمرانی اور انتظامی علوم کے تناظر میں جامع انداز سے پیش کرتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ ضخیم کتاب متعدد ابواب پر مشتمل ہے جس میں سورۃ یوسف کی تفسیر، تاریخی تناظر، قرآنی اسباق اور قیادت و حکمرانی سے متعلق اصولوں کو منظم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق کتاب میں سیرتِ یوسف علیہ السلام کو مرحلہ وار انداز میں بیان کیا گیا ہے، جس میں آزمائش، صبر، قید، اقتدار اور معافی جیسے پہلو شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصنف نے سورۃ یوسف کو صرف ایک تاریخی قصہ نہیں بلکہ ایک مکمل تربیتی اور فکری ماڈل کے طور پر پیش کیا ہے، جس سے قیادت، نظم و نسق اور شخصیت سازی کے اصول اخذ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتاب میں قرآنی آیات کی روشنی میں قیادت، فیصلہ سازی، بحرانوں سے نمٹنے اور تنظیمی نظم جیسے موضوعات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، جو آج کے دور کے طلبہ، منتظمین اور رہنماؤں کے لیے عملی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

"سورہ یوسف" کی تعارفی تقریب: سرپرستِ تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا صاحبزادہ پیر سعید حسین القادری کا اظہارِ خیال:

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا علمی ورثہ محض کتب، خطابات اور دروس تک محدود نہیں بلکہ الحمدللہ ایک زندہ علمی و فکری روایت کی صورت میں آگے منتقل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحقیق، تصنیف، تدریس اور فکری رہنمائی کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ مضبوط علمی قیادت نسل در نسل منتقل ہو سکتی ہے اور اپنے اثرات کو مزید وسعت دے سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ علمی سلسلہ نہ صرف فکری تسلسل کا مظہر ہے بلکہ امت کے لیے ایک قابلِ اعتماد رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس علمی و فکری مشن کو مزید وسعت، قبولیت اور برکت عطا فرمائے۔

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

Surah Yusuf Intro Ceremony Dr Hassan Qadri lecture on Minhajians Forum 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top